پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع

17 اپریل 2018

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ ( پی ٹی ٹی سی ایل)رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ، پاکستان ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی طرز پر ہونے والی پاکستانٹیبل ٹینس سپر لیگ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ سید ابو احمد عاکف نے کیا۔اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے خواجہ حسن ودود، سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان، آرگنائزنگ سیکرٹری شا ہد بلوچ، آرگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ، راولپنڈی ڈویژن ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر محمد فہیم انور ، پی ٹی ٹی سی ایل سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ندیم منصورکے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، وفاقی سیکرٹری ابو احمد عاکف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے بعد پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔دوسری فیڈریشنوں کو بھی چاہئے کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد کرے۔،حکومت پاکستان پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ٹیبل ٹینس سپرلیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں لیگ میں حصہ لینے والی آٹھ شہروں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پیش کیا ۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے اپنے فن اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ ثقافتی شوز بھی پیش کئے گئے ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...