پیٹرنز ٹرافی کا سیمی فائنل مرحلہ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پیٹرنز ٹرافی کا سیمی فائنل مرحلہ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا،پہلا سیمی فائنل سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور غنی گلاس کی ٹیمیں پنڈی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی، فائنل 21 اپریل کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔