ایران فرقہ واریت پھیلانے اور قبضے کے لئے کوشاں ہے: سعو دی عرب
ریاض(آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران ایک مافیا ہے جو خطے میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر عرب ملکوں پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ شا م سعودی عرب شام کے تنازع کا سیاسی حل چاہتا ہے۔ اس کے لیے بہتر حل پہلے جنیوا اجلاس میں طے کردہ اصول مثالی حل ہے۔ظہران میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں قبضے ا ور توسیع پسندی کے لیے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔الجبیر نے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس میں حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی کھل کر مذمت کی گئی۔عرب سربراہ اجلاس میں تہران کی جانب سے عرب ممالک کے امور میں مداخلت اور حوثی باغیوں کی مدد کی بھی مذمت کی گئی۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایران عرب ممالک سے نکل جائے اور اچھا پڑوسی ہونے کا ثبوت مہیا کرے۔ الجبیر نے بتایا کہ عرب سربراہ اجلاس میں عرب اقوام کی سلامتی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اور حکمت عملی وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عادل الجبیرنے بتایا کہ آئندہ ہونے والے عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی لبنان کرے گا اور اس کانفرنس میں اقتصادی امور پر غور کیا جائے گا۔
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
بھارتی وزیراعظم سے بہادری ایوارڈ لینے والی مسلم لڑکی پر حملہ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والی اتر پر دیش کی ...
ایران فرقہ واریت پھیلانے اور قبضے کے لئے کوشاں ہے: سعودی عرب
ریاض(آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران ایک مافیا ہے جو ...
فرقہ واریت پھیلانے والوں کو نہ روکا تو تباہی مقدر بن جائیگی:طاہراشرفی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالم اسلام کی بقاء ، سلامتی اور استحکام کیلئے علماء ...
سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے: مولانہ طارق جمیل
ملتان (نامہ نگار خصوصی) عالمی مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مدارس ...