گڑھا موڑبرف کے کارخانہ میں سلنڈر دھماکے سے مالک کا بیٹا زخمی

17 اپریل 2018

گڑھاموڑ (نامہ نگار )گڑھا موڑ،برف کے کارخانے میں زہریلی گیس کے سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے فیکٹری مالک کا بیٹا سلنڈر دھماکے میں شدید زخمی حالت میں،ہسپتال منتقل،سلنڈر کا دھماکا ا تنازوردار رتھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی،زہریلی گیس فوری طور پر دور دور تک پھیل گئی ایک گھنٹہ تک خانیوال روڈ کو ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،تفصیل کے مطابق خانیوال روڈ گڑھا موڑ پر چک88 ڈبلیو بی کے چوہدری عبدالمجید آرائیں نے برف کا کارخانہ بنا رکھا ہے جس میں موجود برف جمانے والی گیس کے سلنڈر اچانک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی دھماکے سے فیکٹری کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں دھماکے کے وقت فیکٹری مالک کا بیٹا اندر موجود تھا اور اس کی ٹانگیں شدید زخمی ہو گئیں اور گیس چڑھ جانے سے بے ہوش ہو گیا جس کو ریسکیو کر کے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ریسکیو1122 کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سلنڈر دھماکوں اور علاقے بھر میں زہریلی گیس پھیل جانے سے مکینوں اور راہگیروں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔