روہنگیا پناہ گزینوں کے پہلا کنبے کی بنگلہ دیش سے وطن واپسی

17 اپریل 2018

ینگون(این این آئی)میانمار نے کہاہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا کنبہ بنگلہ دیش سے ملک واپس آیا ہے جس کی باز آبادکاری کی گئی ہے تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے محفوظ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمارحکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان ان کے باز آبادکاری والے کیمپ میں آیا ہے جسے شناختی کارڈ اور رسد پہنچائی گئی ۔اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ وہاں شروع ہونے والے بحران کے بعد کسی پہلے کنبے کی واپسی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وہ رخائن صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اپنے فوجی آپریشن میں حق بہ جانب ہے۔