بلیئرڈ کلب پر چھاپہ ‘ جواء کے الزام میں 10 افراد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ نیو ملتان کا بلیئرڈ کلب پر چھاپہ جواجوا کھیلنے کے الزام میں 10 افراد گرفتار قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 5 ہزار 890 روپے برآمد کر لئے تفصیل کے مطابق پولیس نے ملزمان محمد قاسم‘ قمر عباس‘ محمد آصف‘ نویداقبال ‘ عمران‘ محمد عنصر‘ محمد امتیاز اور گلفام حسین کو بلیئرڈ پر جوا ء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ملتان میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔