فیصل آباد: صدر نظریہ پاکستان فورم میاں عبدالکریم غلام محمد آباد قبرستان میں سپرد خاک

17 اپریل 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) صدر نظریہ پاکستان فورم فیصل آباد، صدر ادارہ صوت الاسلام ، چیئرمین ڈویژنل سوشل ویلفیئر رابطہ کونسل فیصل آباد الحاج میاں عبد الکریم علی الصبح تہجد کے وقت انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، دینی، صحافی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی عمر 82سال تھی، انہوں نے سوگواروں میں ایک بیٹا میاں عبدالوحید وائس چیئرمین یونین کونسل گلبرگ اور پانچ بیٹیوں کو چھوڑا ہے، مرحوم امرتسر میں پیدا ہوئے، تحریک پاکستان میں اپنے والدین کے ساتھ حصہ لیا، ہجرت کے المناک مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آباد شہر میں مقیم ہو گئے۔ شہر میں گزشتہ ساٹھ سالوں سے کوئی تحریک بھی ایسی نہیں تھی جس میں میاں عبد الکریم کی گونج دار آواز سے اہل شہر متاثر نہ ہوئے ہوں، جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے کا جو انہیں طرہ امتیاز حاصل تھا ۔