بہاولپور: ن لیگ کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار‘ کارکن گتھم گتھا
بہاولپور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کاورکرز کنونشن بدنظمی کا شکارووٹ کو عز ت دو کے نعرے پر کارکنان طیش میں آ گئے۔ شدید ہلڑ بازی، وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن اور ایم پی اے عدنا ن فرید قاضی کو بھی کارکنوں نے نہ بخشا د ھکے بازی، ایم این اے مخدوم علی حسن گیلانی کے حامیوں کا ہلڑبازی میں سب سے زیادہ حصہ، وزیر اعلیٰ خرابی موسم کی وجہ سے کنونشن میں شرکت نہ کر سکے۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ڈویژنل ورکرز کنونشن سے خطاب کرنا تھا موسم خرابی کی وجہ سے شہباز شریف بہاولپور نہ پہنچ سکے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے آج بہاولپور پہنچ کر پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے متوالوں سے ملنا تھا اہم باتیں کرنا تھیں، مشورے لینے تھے اور مشورے دینے تھے۔ صوبہ پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس صاف پانی،سڑکات،ہسپتال،ادویات، ایمولینس سروسز، وٹرنری ہسپتال، دانش سکول کے حوالے سے بات کرنی تھی اسی طرح بہاولپور،رحیم یار خاں اور بہاولنگر میں اپنی حکومت کی کارکردگی کے متعلق بتانا تھا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے آپ لوگوں کے درمیاں نہیں پہنچ پایا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے جلد نئی تاریخ دوں گا اور آپ سے ملاقات کرئوں گا میاں شہباز شریف نے اپنے ویڈیو لنک خطاب کے اختتام سے پہلے میاں نواز شریف، مسلم لیگ ن اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔در یں اثناء ورکرز کنونشن کے موقع پر وفاقی وزیر بلیغ الرحمن، صوبائی وزرا ء ملک اقبال چنڑ، چوہدری محمو شفیق، چیئر مین ضلع کونسل شیخ دلشاد قریشی، میئر عقیل نجم ہاشمی، ڈپٹی میئر ملک منیر اقبال چنڑ،ضلعی صدر و ایم پی اے چوہدری خالد محمود ججہ، ایم این اے سید علی حسن گیلانی، صبیحہ نذیر، بیگم پروین مسعود بھٹی، ایم پی ایز، قاضی عدنان فرید، خالد محمود وارن، فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ ناز، میاں اسلام اسلم، فدا حسین وٹو، شوکت لالیکا، احسان باجوہ، افضل گل۔ سابق ایم پی اے سردار قادر بخش وارن، ضلعی صدر رحیم یارخاں میاں خالد شاہین اور مختلف ونگزکے مرکزی و صوبائی عہدیداران اسٹیج پر موجو دتھے تلاوت قرآن پاک کے بعد سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید خطا ب کر رہے تھے کہ ایم این اے سید علی حسن گیلانی کے دست راست یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر اکمل کھاکھی اور ان کے ساتھیوں نے ''ورکرز کو عزت دو''کے نعرے لگائے جس سے حال میں بھگدڑ مچ گئی اور کارکنان اپنی سیٹیں چھوڑ کر اسٹیج کے طر ف بڑھنے لگے اور کئی کارکن رکاوٹیںتوڑ کر اسٹیج پر چڑھ گئے جس سے ہا ل میں بد نظمی کے فضاء پید ا ہو گئی۔ کارکن گتھم گتھا ہو گئے وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن اور ایم پی اے قاضی عدنان فرید بیچ بچائو کرانے آئے تو کارکنوں نے انہیں بھی نہ چھوڑا اور دھکے دیئے اس طرح ہال کے اندر کارکن ٹولیوں کی شکل میں تقسیم ہو گئے اور بد نظمی کر تے رہے تھے کہ لاہور سے میاں شہباز شریف کا ویڈیو لنک خطا ب شروع ہو گیا اور پھر کارکنوں نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیئے اور پھر خاموشی ہو گئی۔ دریں اثناء ڈویژن بھر سے آئے ہوئے کارکنوں سے ہال بھر ا ہو ا تھا دریں اثناء احمد پور شرقیہ سے تحصیل صدر مسلم لیگ ن شہزاد سہیل خاکوانی، سٹی صدر میاں محمد یونس، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹر ی اطلاعات لیبر ونگ ڈاکٹر میاں صدیق آثم اور تحصیل صدر خواتین ونگ کرن زاہد انصاری کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں احمد خان بابر، ا طہر سہیل، حاجی مشتا ق، طارق کھوکھر، فرزانہ طارق کھو کھر، شازیہ نذاکت رانا اور بیگم ریحانہ منشی نے ڈویژنل ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔بہاولپور سے ملک منیر اقبال چنڑ کی قیادت میں سب سے بڑا جلوس ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچا۔ رحیم یا ر خاں سے ضلعی صدر میاں خالد شاہین اور ضلعی صدر لیبر ونگ رانا عبدالشکور، حا صل پور سے رضوان بشیر کمبوہ،خیر پور ٹامیوالی سے رائو راشد علی، بہاولپور سے میئر کارپوریشن و مرکزی کو آرڈینیٹر یوتھ ونگ عقیل نجم ہاشمی، ڈویژنل صدر لیبر ونگ غلام نبی ڈوگر،ضلعی صدر خواتین ونگ آمنہ عاقل، ضلعی صدر خواتین اقلیتی ونگ عذرا گلفام مسیحی، رانا راشد جاوید ایڈووکیٹ،چیئر مین حاجی ارشاد احمد چنڑ، چیئر مین ملک دین محمد کنوں اور چیئر مین ضلعی کونسل شیخ میاں دلشاد قریشی کی قیاد ت میں ممبران ضلعی کونسل نے شرکت کی۔کنونشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی سول ڈیفنس کے کارکنان بھی ڈیوٹی دیتے رہے۔