دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

17 اپریل 2018

لاہور (اے پی پی) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں 18اپریل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔ 16کرکٹرز 18 سے 22 اپریل تک قذافی سٹیڈیم میں ہی ٹریننگ کریں گے جس میں ان کی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کی جائیں گی، قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔پہلا ٹیسٹ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہو گا۔
، میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی، انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز، دوسرا یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔دونوں ملکوں کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ 16رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، فہیم اشرف اور سعد علی شامل ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...