رئیس مما کا ا ہم سرکاری شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف
کراچی (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ریکارڈ کرائے گئے اعترافی بیان میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس عرف مما کو نبی بخش تھانے میں اسلحہ برآمدگی سے متعلق دائر مقدمے میں پیش کیا۔ عدالت میں دیئے گئے بیان میں ملزم رئیس مما نے اہم شخصیات کی پشت پناہی پر مخالف سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنان کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسراں کی ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کیا۔رئیس عرف مما نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بھتہ خوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔واضح رہے کہ چند دن قبل ریئس عرف مما کی نشاندہی پر عید گاہ کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔