وزیراعظم بڑے بھائی جو چاہیں کہیں ابھی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے : چیئرمین سینٹ
لاہور(خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں کہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے، لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دینے کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کیا۔ مزار اقبال پر انہیں رینجرز کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیئرمین سینٹ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک جلسے سے خطاب میں کہا تھا چیئرمین سینٹ کی کوئی عزت نہیں لہذا اپوزیشن دوسرا چیئرمین لائے۔یاد رہے صادق سنجرانی 2 روز قبل بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے تھے۔
صادق سنجرانی
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ کر دیا
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو ...
اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے,انہیں لے کر آئیں,عدالت سابق ...
چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد ...
گجرات: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل
گجرات ۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی ایف آئی آر کے مطابق باپ نے ...
وزیراعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں،میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ ...
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں ...
وزیراعظم بڑے بھائی جوچاہیں کہیں ، ابھی ایسافیصلہ کیاہی نہیںجواچھانہ ...
لاہور(آئی این پی +صباح نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ...
آصف زرداری اور عمران خان جو بھی کہیں قوم جان چکی ہے,عمران، زرداری بھائی ...
کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے 28 جولائی کے بعد سے پورے ملک کا موسم خراب ہے، آصف ...