ایک تصویر ایک کہانی……

17 اپریل 2018

اچھرہ جاوید مارکیٹ کا رہائشی طالب علم عثمان اپنے باپ کی بنائی ہوئی الیکٹرک سے متعلقہ اشیا کی ریپیئرنگ ورکشاپ میں کام سیکھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ 11 بہن، بھائی ہیں۔ ہم تمام بھائی سکول سے واپسی پر ہر روز معمول کے مطابق چند گھنٹے اس ورکشاپ میں آ کر یہ کام ضرور سیکھتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کسی بھی کام کا ہنرمند ہونا مستقبل کی بہتری کے لئے اس لئے ضروری ہے کہ ہم لوگ ایک روایتی قسم کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ مہنگی تعلیم حاصل کرنا ہمارے جیسے لوگوں کے بس میں نہیں ہے۔ ایسی تعلیم کے بعد کوئی ڈھنگ کی نوکری حاصل کرنا کافی دشوار ہو جاتا ہے۔ لہٰذا اگر عام تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی ٹیکنیکل ہینڈ بھی ہو تو زندگی قدرے سکون سے گزر سکتی ہے۔ ہنرمند کچھ نہ کچھ کرکے اپنی زندگی کو آسان بنا سکتا ہے۔ نوکری پیشہ افراد کی زندگی کافی مشکل ہوتی ہے۔ اللہ کا بہت احسان ہے کہ اس نے سر چھپانے کے لئے اپنا گھر دے رکھا ہے۔ اللہ بہترین رزق دینے والا اور پالنے والا ہے۔(فوٹو:گل نواز)