پنجاب میں نگران وزیراعلی کیلئے کوئی نام فائنل نہیں کیا:محمودالرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے کوئی نام فائنل نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور ق لیگ کے پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کے بعد فائنل کئے جائیں گے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ رواں ہفتے پنجاب کی اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس ہوگا جس میں تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے لئے نام تجویز کریں گے تاہم اس حوالے سے ابھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔