سپریم کورٹ کے ججز کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام حکومت عوام کو کیسے تحفظ دے سکتی ہے:میاں مقصود

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدراورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصودنے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چند گھنٹوں میں فائرنگ کے دوواقعات کاہوناسیکیورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے۔ فائرنگ کے واقعات میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتار کیاجائے۔ ججزکودھمکانے کی کوششیں تشویشناک ہیں۔ حکومت اگر سپریم کورٹ کے معزز ججوں کوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو22کروڑ عوام کوکیاخاک تحفظ فراہم کرے گی؟۔پنجاب سمیت پورے ملک میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...