شام پر امریکہ اور حواریوں کا حملہ بدترین جارحیت ہے:علامہ ریاض شاہ

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل سنت کے رہنما اور ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے سربراہ علامہ ریاض شاہ نے فرقہ واریت اور انتہاپسندی سمیت مسلم کش اقدامات کیخلاف عالمی سطح پر قرآن وسنت کے پیغام رحمت کو فروغ دینے اوراسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کیلئے ’’صدائے محراب‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س مہم کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اسلام کے عائلی نظام، حسن معاشرت، سے لے کر اسلام کے پیش کردہ نظام حکومت تک کے تمام معاملات علمی وروحانی اور فکری بنیادوں پر تحریروں اور تقریروں کے ذریعے عام کئے جائیں گے۔ اجتماعات، کانفرنسز اور سمینارز منعقد کر کے حقیقی اسلام اور حقیقت اسلام کا پیغام پھیلایا جائے گا۔ اسلام ہی دنیا کو امن وسلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔ شام پرامریکہ اور اس کے حواریوں کا حملہ ننگی جارحیت ہے۔