اقوام متحدہ شامی عوام کا تحفظ یقینی بنائے:پیراعجازہاشمی

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اورمتحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر پیر اعجاز ہاشمی نے شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی طرف سے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک نے باہمی اختلافات ختم نہ کئے تو گاجر مولی کی طرح کٹتے رہیں گے۔ سول آباد ی کو بچانے کے لئے متحارب ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے شامی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ بدقسمتی ہے کہ پوری دنیا میں بدامنی اور قتل و غارت گری صرف مسلمان ممالک میں ہی ہے۔ امریکہ، روس، ترکی ، ایران اور سعودی عرب ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے عام لوگ دہشت گردی کا شکار ہوں۔