مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے مزدور، غریب طبقہ مایوس ہو چکا ہے:ذکراللہ مجاہد

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فریضہ جماعت اسلامی کی صالح قیادت سرانجام دے گی۔ مہنگائی بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے مزدور اور غریب طبقہ مایوس ہو چکاہے ۔ حکومت کی ناکام اور غریب دشمن پالیسیوں کی بدولت آج ملک بے شمار بحرانوں اور قرضوں کی دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے۔