طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

17 اپریل 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے ملزمہ ماہین ظفر اور راجہ خرم علی خان کو طلب کر رکھا ہے 27 مارچ کو حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا واقعہ 27 دسمبر 2016ءکو پیش آیا تھا۔
طیبہ کیس