نیسکول کے بیریئر شیئرز کبھی مریم کے پاس نہیں رہے: واجد ضیائ نواز شریف اور بیٹی پیش نہ ہوسکے
اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیلسن اینڈنیسکول سے متعلق دستاویزات کے حصول کیلئے بی وی آئی حکام کو جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے خطوط کی نقول طلب کرلی ہیں، واجد ضیا کو خطوط کے جواب بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، خرابی موسم کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز لاہور سے اسلام آباد نہ آسکے، عدالت نے باپ بیٹی کی ایک دن کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس آج منگل تک ملتوی کردی ہے۔ دوران جرح استغاثہ کے گواہ واجد ضیاءنے بتایا کہ جن گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے انہوں نے کبھی نہیں کہا نیسکول کے بیریئر شیئرز کبھی مریم نواز کے قبضے میں رہے ہوں، مریم نواز کے بیان اور ٹرسٹ ڈیڈ کے مندرجات میں تضاد ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت کی تو نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر پیش ہوئے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے گواہ واجد ضیاءکے بیان پر جرح جاری رکھی۔
واجد ضیا