تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عبدالرزاق داﺅداور شاہد کاردارکے نام تجویزکردئیے

17 اپریل 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کےلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عبدالرزاق داﺅد اور شاہد کاردار کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماو¿ں کے مشورے سے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔
نام تجویز

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...