ہالی ووڈ فلم ریم پیج باکس آفس پر چھاگئی‘ 4 ارب روپے کما لئے

17 اپریل 2018

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ریم پیج آتے ہی چھاگئی تین دنوں میں چار ارب روپے کما کر باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔ بریٹ پیٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم 80کی دہائی کے ایک مقبول وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ جبکہ فلم اے کوائٹ پلیس ویک اینڈ پر باکس آفس پر تین ارب 76 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔جان کراسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویران جگہ پر رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔ جو ایک پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کے لئے اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے،فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوہن کراسنسکی اور ایمیلی بلنٹ شامل ہیں ۔گزشتہ ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والے خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ٹرتھ اور ڈیئر دو ارب20 کروڑ روپے سمیٹ کر تیسرے نمبر پر رہی۔

ہالی ووڈ کے شب و روز

شاذیہ سعیدshazi1730@hotmail.com انجلینا چوتھی بارات سجانے کو تیارمعروف ہالی ووڈ ...