طالب علم کی ہلاکت کے بعد ، پنجاب کے تمام سکولوں میں کبڈی پرپابندی

17 اپریل 2018

محسن وال+ملتان (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے تمام سکولوں میں کبڈی پر پابندی لگا دی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میاں چنوں کے سکول میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعے کے بعد تمام سکولوں میں وقفے کے دوران کبڈی اور اسی نوعیت کے کھیل کھیلنے پر پابندی ہوگی پی ٹی ٹیچر ز کو ہدایت کی جائے وہ وقفے کے دوران طلبا پر نظر رکھیں ، ہیڈ ماسٹرز بھی تمام ٹیچرز کو ان احکامات کے بارے میں آگاہ کریں اور اس پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں علاوہ ازیں تمام سی ای اوز اپنے ضلع کے پرائیویٹ سکولوں میں بھی ان احکاما ت کو یقینی بنائیں اوراس کی رپورٹ ارسال کریں۔ محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 115پندرہ ایل میں طالب علم کے جاں بحق ہونے پر ہیڈماسٹر عابد حسین کو پہلے ہی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کردیا گیا تھا۔