فٹبال فیڈریشن الیکشن کیس‘ صدر فیصل صالح حیات آج طلب

17 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) فٹبال فیڈریشن الیکشن کیس ،سپریم کورٹ نے فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو آج منگل کو طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئے ہیں کہ فیڈریشن الیکشن سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار خواجہ داؤد کروائیں گے،، ہمیں پاکستان کی عزت کو دیکھنا ہے ، اربوں روپے فیڈریشن کے پاس ہے سب چکر پسوں کا ہے ، کل ہوسکتا ہے مخدوم فیصل حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے معطل کردیں۔بروز پیرچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فٹ بال فیڈریشن الیکشن کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ہمیں فیڈریشن کے ووٹرز کی فہرست دیں،فہرستیں اس لئے مانگ رہے تاکہ کل کواعتراض نہ ہو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ووٹرزفہرستیں دونوں جانب کے فریقین دستخط کرکے دیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ فیڈریشن کے الیکشن کدھر ہوں گے۔فٹبال فیڈریشن کے وکیل نے بتایا کہ فیڈریشن کے الیکشن اسلام آباد میں ہوں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فیڈریشن الیکشن سپریم کورٹ ایڈیشنل رجسٹرار خواجہ داؤد کروائیں گے۔الیکشن کب کرواناہے تاریخ دے دیں۔وقفے کے بعد عدالت نے فیصل صالح حیات کو کل صبح نو بجے طلب کرلیا،چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں مداخلت کرنی ہے،ہم نے کام کرنا ہے تاریخیں نہیں ڈالنی ، چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں ہمیں پاکستان کی عزت کو دیکھنا ہے۔ اربوں روپے فیڈریشن کے پاس ہے سب چکر پیسوں کا ہے ، کل ہوسکتا ہے مخدوم فیصل حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے معطل کردیں ،ا?ْپسی لڑائی کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل ہوتے ہوتے رہی۔سماعت کیدوران چیف جسٹس نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر حملے سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سپریم کورٹ بار کے صدر بھی موجود ہیں ،،بار نے جس یکجہتی کااظہار کیااس پر شکر گزار ہیں ،،مجھے اپنی بار پر فخر ہے ،،میرے کہنے پر بار نے ہڑتال واپس لی۔