غربت اور عدم دلچسپی بچوں کے سکول نہ جانے کی اصل وجہ ہے : وزارت انسانی حقوق
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک فیملی سپورٹ پروگرام کے ذریعے سکول نہ جانے والے بچوں کو معاشرے کا سود مند شہری بنایا جا سکتا ہے۔غیر رسمی تعلیمی مراکز قومی کمشن برائے انسانی حقوق(این سی ایچ ڈی) اور نیشنل ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن کے تعاون سے فنی خدمات کی پیشکش بھی ان بچوں کے لئے اہم اقدام ثابت ہو سکتی ہیں۔وزارت انسانی حقوق کی جانب سے اسلام آباد کی کچی آبادیوں اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے بارے میں جاری کی گئی دو الگ الگ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ معاشی مشکلات اور عدم دلچسپی کی وجہ سے بچوں کو ایسے مسائل کا سامنے ہے۔ غربت،عدم دلچسپی بچوں کے سکول نہ جانے کی اصل وجہ ہے۔