مودی سویڈن اور برطانیہ کے 5روزہ دورے پر چلے گئے‘ پراوین توگڑیہ کی تنقید

17 اپریل 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سویڈن اور برطانیہ کے 5روزہ دور ے پر گزشتہ روز روانہ ہو گئے۔ وہ سویڈن اور برطانیہ میں نارڈک انڈیا اور دولت مشترکہ سربراہوں کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے علاوہ دفاعی‘ اقتصادی اور معاشرتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ان ممالک کے حکام سے تبادلہ خیال کرینگے۔ دوسری طرف وشوا ہندو پریشد سے ریٹائر ہونیوالے انٹرنیشنل صدر پراوین توگڑیہ نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت میں فوجی محفوظ نہیں ہم اور ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں اور مودی غیرملکی دورہ کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔پراوین توگڑیا نے مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔