خطے میں چلائی جانے والی چالوں کو ناکام بنا رہے ہیں: ترک صدر

17 اپریل 2018

استنبول(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شامی عوام کو مستقبل کا عندیہ دینے والا واحد ملک ترکی ہے،ہم خطے میں چلائی جانے والی چالوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر استنبول اسکودار تحصیل میں پارٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ترک مسلح افواج کے عفرین میں شاخ زیتون آپریشن میں ابتک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہزار 163 تک ہو گئی ہے۔ جبکہ بیرون ملک سے پکڑکر ترکی لائے جانے والے فیتو کے کارندوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔ ترکی کے علاوہ کوئی دوسرا ملک نہیں جس کو شامی عوام کے مستقبل سے کوئی سرو کار ہو ۔