نئی دہلی میں روہنگیا کیمپ جل گیا،225 افراد اور بچے بے گھر

17 اپریل 2018

نئی دہلی (آئی این پی،نیٹ نیوز)بھارتی دارالحکومت میں آگ لگنے سے روہنگیا کیمپ جل کر خاکستر ہو گیا، 225افراداور بچے کیمپ جلنے سے بے گھر ہوگئے۔ نئی دہلی میں کالندی کنج کے پاس روہنگیا کیمپ میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی جس سے پورا کیمپ جل کر خاکستر ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے محفوظ نہیں ہے۔ گذشتہ سال اگست میں شروع ہونے والی بہیمانہ فوجی کارروائی سے بچنے کے لئے میانمار یعنی برما سے تقریباً سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے راہ فرار اختیار کی تھی۔