آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ ساہیوال نے جیت لیا

17 اپریل 2018

خانیوال(نامہ نگار)آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ خانیوال سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 4 سے 15 اپریل 2018 تک کالا باز فٹبال کلب گراؤنڈ کچا کھوہ میں کھیلا گیا۔فائنل میچ کارواں فٹبال کلب میاں چنوں اور ضلع ساہیوال کی ٹیموں درمیان کھیلا گیا جو کہ ساہیوال نے پینلٹی ککس پر 4-5 سے جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر جنرل خانیوال آ غا ظہیر شیرازی تھے۔