دہشتگردی کے الزام پر امریکی پادری کا ترکی میں ٹرائل
انقرہ( اے ایف پی ) دہشتگردی کے الزام پر ترکی میں امریکی پادری اینڈریو برنس کا ٹرائل شروع ہو گیا ۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن اس نے تمام الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسے اکتوبر 2016میں حراست میں لیا گیا اور وہ شہر ازمیر میں ایک چرچ میں رہا تھا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ازمیر میں ہی انکا ٹرائل مقامی عدالت میں شروع ہوا ہے۔