احمد خان دھپی ٹورنامنٹ کوٹ پیر سعادت کی ٹیم نے جیت لیا
گیلے وال ( نامہ نگار )نواحی علاقہ واہی امام بخش گزشتہ ہفتہ احمد خان بلوچ دھپی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ٹیموں نے بھرپور شرکت کی ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز کوٹ پیر سعادت اور حیات پور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسکے مہمان خصوصی سابق ضلعی نائب ناظم نذیر خان بلوچ تھے ۔ کھیل کے آخری مرحلے میںکوٹ پیر سعادت کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے حیات پور کی ٹیم کو 25کے مقابلے میں 31 پوائنٹس سے میدان مار لیا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی نائب ناظم نذیر خان بلوچ نے کہا نوجوانوں کی اس کھیل سے محبت اور جنون دیکھتے ہوئے دل خوش ہوگیا اللہ نے موقع دیا تو حلقہ 226 کی ہر یونین کونسل میں گرائونڈ تعمیر کرائیں گے ۔