افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

17 اپریل 2018

کیپ ٹائون (اے این این )حال ہی میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک 16 رکنی سیاح گروپ نے براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر فلسطینی پرچم لہرا دیا، دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطینی قوم اپنے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دے گی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 16 فلسطینی نوجوانوں جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل تھے نے اھوار چوٹی سرکی اور تنزانیا کے جبل کیلمنجارو کی بلند ترین چوٹی پر فلسطینی پرچم لہرایا۔