انڈر 16 بوائز کرکٹ پریکٹس میچ میں ملتان وائٹ کی فتح

17 اپریل 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملتان کے زیراہتمام انڈر 16 بوائز کرکٹ کے پریکٹس میچ میں ملتان وائٹ نے ملتان گرین کو مات دیدی ملتان گرین نے 166 رنز بنائے عالم زیب 63‘ فہیم 19 اور وجدان نے 18 رنز بنائے رانا عدنان 3 اور حمزہ نے 2 وکٹ حاصل کی ملتان وائٹ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں پر مکمل کر لیا سبحان بھٹہ 70 اور کامران بھٹی نے 51 رنز بنائے حذیفہ اور سکندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان خصوصی تحصیل سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور کوچ محمد عمیر تھے۔