عراق: دہشت گردی‘ فورسز پر حملوں میں ملوث13 افراد کو پھانسی دیدی گئی

17 اپریل 2018

بغداد ( اے ایف پی )عراق میں کار بم دھماکوں ‘ سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی میں ملوث 13افراد کو پھانسی دیدی گئی۔ یہ بات وزارت انصاف کے ترجمان نے کیں ‘ ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مطابق 2007ء میں111افراد مارے گئے ۔3ماہ قبل بھی بغداد کی نواحی جیل میں 42افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا ان میں داعش کے دہشتگرد بھی شامل تھے ۔