کمشنر ملتان انٹر ڈسٹرکٹ گرلز اینڈ بوائز بیڈمنٹن چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

17 اپریل 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیراہتمام کمشنر ملتان ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ گرلز و بوائز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے آج سے ملتان جمنیزیم میں شروع ہوں گے جس میں ملتان ڈویژن میں شامل ملتان‘ وہاڑی ‘ لودھراں اور خانیوال کی ٹیمیں شرکت کریں گی ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم کے مطابق آرگنائزنگ سیکرٹریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔