انٹر کالجیٹ چمپئن شپ ،بی زیڈیو پہلی،جی سی قادر پور راں کی تیسری پوزیشن

17 اپریل 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر‘ نامہ نگار) جامعہ زکریا ملتان کے زیراہتمام انٹرکالجیٹ رورننگ چیمپئین شپ کے مقا بلے اختتام پذیر ہوگئے۔تین روزہ مقابلوں میں حسن قرأت ،حسن نعت ،تقاریری مقابلے کوچنگ اور فرسٹ ایڈ کے ایونٹس کا انعقاد کیاگیا۔بی زیڈ یو نے پہلی اور جی سی قادر پور راواں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔حسن قرأت میں حافظ امجد نے پہلی ،زین العابدین نے دوسری اور حسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔حسن نعت میں حافظ امجد نے پہلی ،سیف اللہ نے دوسری اور عامر رحمانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریری مقابلہ میں حافظ امجد نے پہلی ،زین العابدین نے دوسری اور حسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کوئز میں امر احمد نے پہلی ،زمرد حسنین نے پہلی ،جنید عارف نے دوسری اور حسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کوکنگ میں قادرپور راواں نے پہلی ،بی زیڈ یو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ججز پینل میں عبداللہ جہانزیب اور خالد تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ریاض اور ترس محی الدین تھے۔پروفیسر بدر محی الدین اور ندیم اعظم انکے ہمراہ تھے۔