یٰسین کرکٹ کلب نے فائنل جیت لیا

17 اپریل 2018

کوٹ ادو(کورٹ پورٹر)دوسرا الوقار شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ الیٰسین کرکٹ کلب، اور الیون سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھلا گیا ۔الیون سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ چھ اورز میں 53 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کو الیٰسین کرکٹ کلب نے چھٹے اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا اور فائنل کی فاتح قرار پائی۔مین آف دی میچ محمد عامر رہے۔فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اشرف خان رند تھے جنہوں نے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے۔