روس کی سائبر سرگرمیوں پر امریکہ برطانیہ نے وارننگ جاری کر دی

17 اپریل 2018

لندن (اے ایف پی) برطانیہ اور امریکہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے وارننگ دی ہے روس کی طرف سے سائبر سرگرمیوں کا خدشہ ہے۔ یوکے نیشنل سائبر سکیورٹی سنٹر اور ایف بی آئی نے ٹیکنیکل الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق حکومتی اداروں اور نجی سیکٹر آرگنائزیشنز کو نشانہ بنانے کا خدشہ ہے۔