آل پنجاب تیکوانڈو چیمپئن شپ وہاڑی کے کراٹے کارز نے اپنے نام کر لی
وہاڑی(نامہ نگار)آل پنجاب تیکوانڈو چمپیئن شیپ وہاڑی کے کھلاڑیوں نے اپنے کرلی ۔وہاڑی کے کھلاڑیوں نے 39 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ،ساہیوال نے بھی 39 پوائنٹس حاصل کیے لیکن وہاڑی کے کھلاڑیوں کی بہتر پرفارمنس کی بنا پر پہلی پوزیشن کے حق دار قرار پائے اور فیصل آباد نے 30 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور شیخوپورہ نے 20 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اور اس چمپیئن شیپ میں پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے نائب صدر حاجی ظفر اللہ چوہدری اور ایسوسی ایٹ سیکریٹری ڈاکٹر اظہار الحق نے خصوصی شرکت کی اور ہیڈ جیوری کے فرائض بھی سرانجام دیے یہ آل پنجاب چمپیئن شپ ڈسٹرکٹ بہاولنگر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ہوئی اور اس چمپیئن شیپ کے آرگنازر سیکریٹری عبدالطیف کاوش جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بہاولنگر تھے ۔ 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی وہاڑی کے ہونہار کھلاڑیوں میں عاکفہ عمران اور موسیٰ صفدر نے سونے اور عاقب محمود ،عدیل ویلسن نے چاندی اور عبیدرسول نے کانسی کا تمغہ حاصل کرکے اپنی ڈسٹرکٹ وہاڑی کو برتری سے ہمکنار کیا۔