فاروق ستار کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

17 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کے معاملہ میں فاروق ستار عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ توہین عدالت درخواست پر مزید سماعت آج ہو گی۔ درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی درخواست میں ذکر کیا گیا ہے کہ فاروق ستار کو سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا تھا، فاروق ستار نے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر بدلنے کی درخواست دی، فاروق ستار عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔