آسٹریلین ہوم کرکٹ کے حقوق 1182 ملین ڈالر میں فروخت

17 اپریل 2018

سڈنی (اے پی پی) سیون نیٹ ورک اور فاکس سپورٹس نے مشترکہ طور پر ریکارڈ 1182ملین ڈالرز کے عوض آئندہ چھ برس کیلئے آسٹریلین ہوم کرکٹ کے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے، اسطرح چینل نائن 40 برسوں میں پہلی مرتبہ کینگروز کے ہوم ٹیسٹ میچز کی نشریات سے محروم ہو گیا۔ سیون نیٹ ورک اور فاکس سپورٹس سے نیا معاہدہ کرکٹ آسٹریلیا کے ریوینیو میں بڑا اضافہ ہے، اس میں بگ بیش لیگ کیلئے بھی 100 ملین ڈالرز شامل ہیں۔