کار چھینے جانے کی اطلاع پر بھارتی پولیس بوکھلا گئی، گورداسپور‘ بٹالہ اور پٹھانکوٹ میں ہائی الرٹ‘ چیکنگ
لاہور (نیوز ڈیسک) پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے سے خوفزدہ بھارتی پنجاب کی پولیس اتوار کی رات 2 مسلح افراد کی طرف سے سرحدی علاقے میں کار چھینے جانے کی اطلاع پر تھرا اٹھی۔ بس پھر کیا تھا گورداسپور‘ بٹالہ اور پٹھانکوٹ کے سرحدی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری بھجوا دی گئی جس نے حساس اور فوجی تنصیبات کی طرف جانے والے راستوں پر چیکنگ شروع کر دی۔ آئی جی بارڈر سریندر پال سنگھ کے مطابق 2 مشتبہ مسلح افراد نے مسکین علی نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر کار چھینی اور فرار ہوئے تاہم اتنی چیکنگ اور چھاپوں کے باوجود ان افراد کا پتہ نہ چل سکا۔