کرپشن الزامات پر قید بھگتنے والی سابق جنوبی کورین صدر پارک گیون سزا کیخلاف اپیل نہیں کرینگی
سیئول( اے ایف پی ) جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون ہے کے ترجمان نے کہا ہے وہ 24برس قید کی سزا کے خلاف اپیل نہیں کرینگی۔ 66سالہ پارک گیون کو گزشتہ برس بڑے کرپشن سکینڈل پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے اکتوبر میں کورٹ کی سماعت کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔