قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو‘ ملتان کیخلاف آزاد کشمیر کی اننگز235 پر ختم
ملتان (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو میں آزاد کشمیر ریجن کی ٹیم 235رنز پر آؤٹ ‘ ملتان ریجن نے پہلے روز کے اختتام تک 26رنز بنائے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آزاد کشمیر نے تمام وکٹوں پر 235رنز بنائے حسن رضا 145 اور عبدالشکور نے 36رنز بنائے ذوالفقار بابر پانچ ‘ احسن بیگ 3 اور محمد عرفان نے 2وکٹ حاصل کی ملتان نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پہلے روز کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 26 رنز بنائے وقار 12 اور زین 7رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ملتان کو آزاد کشیمر کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیل ئے مزید 100رنز درکار ہیں اور اس کی دس وکٹ باقی ہیں آج دوسرے روز کا کھیل کھیلا جائے گا۔