پریس کلب کے زیراہتمام دوستانہ کرکٹ میچ شہادت الیون نے جیت لیا

17 اپریل 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پریس کلب کے زیراہتمام دوستانہ کرکٹ میچ میں شہادت الیون نے نعمان بابر الیون کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایم سی سی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نعمان بابر الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 139 رنز بنائے۔ مولاد 50 ‘ سلمان قادری 22 اور اوصاف الٰہی نے 13رنز بنائے۔ عظیم صفدر‘ حسن زبیر اور حسیب اعوان 2,2 ارسلان اور ایوب قریشی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی شہادت الیون نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ایوب قریشی 77 اور محمد عمیر راؤ نے 15 رنز بنائے نعمان بابر اور نسیم یوسف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ایوب قریشی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف‘ شفقت بھٹہ‘ شیخ فیصل اور عثمان بابر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔