ملتان کے فٹبالرز نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھائی: فیصل صالح

17 اپریل 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی کی قیادت میں وفدنے فٹبال ہاؤس لاہور میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات سے ملاقات کی۔اس موقع پر میاں جاوید قریشی نے انہیں فٹبال کھیل کیلئے قومی و بین الاقوامی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کھیل سے متعلق تجاویز پیش کیں۔جس پر مخدوم فیصل صالح حیات نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ڈی ایف اے ملتان کا شمار ملک کی اہم ترین ڈسٹرکٹ میں ہوتا ہے یہاں کے فٹبالرز نے قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیل میں نمایاں خدمات انجام دیں۔وفد میں شیخ مقیم احمد ،شمشیر علی قریشی ،ملک ہادی ،ملک اقبال ودیگر ہمراہ تھے۔اس موقع پر پی ایف ایف اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی دستار بندی کی گئی۔