پراسرار سمجھوتے کے تحت حوثی ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار القاعدہ کے ارکان رہا

17 اپریل 2018

صنعاء (آئی این پی)یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے ایک سمجھوتے کے تحت البیضا شہر میں القاعدہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رہا کر دیا ۔عرب میڈیا کے مطابق سمجھوتے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اس سے قبل سکیورٹی معلومات کے ذریعے حوثیوں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان رابطہ کاری کا انکشاف ہو چکا ہے۔