انصاف کرکٹ کلب نے میچ جیت لیا

17 اپریل 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) دوستانہ کرکٹ میچ میں انصاف کرکٹ کلب نے جناح کرکٹ کلب کی ٹیم کو 27 رنزسے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ انصاف کرکٹ کلب کی ٹیم نے تمام وکٹوں پر 176 رنز بنائے اویس نے 37 اکرم نے 30 عامر قریشی نے 28 رنز بنائے جبکہ عظیم نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔