سپین سے علیحدگی کے الزام میں گرفتار رہنمائوں کے حق میں کا تا لونیا میں بھی مظاہرہ

17 اپریل 2018

میڈرڈ (آن لائن) کیٹلونیا میں ہزاروں افراد نے 9 علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے الزامات عائد کرنے پر کا تا لونیا میں بھی احتجاج کیا۔یہ احتجاجی مظاہرے علیحدگی پسند رہنماؤں کی گرفتاری کے 6 ماہ بعد ہو رہے ہیں۔کیٹلونیا کے رہنماؤں پر قومی فنڈز کے غلط استعمال، عوام کو بغاوت پر اکسانے اور مسلح بغاوت کے الزامات عائد ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ الزامات ثابت ہونے پر ان رہنماؤں کو 30 سال کی قید ہوسکتی ہے۔کیٹلونیا کے ان رہنماؤں پر یہ الزام بھی ہے کہ اسپین سے علیحدگی کے اقدام پر ملک میں پرتشدد انتشار پھیلا۔احتجاجی ریلی میں شریک افراد نے علیحدگی پسند رہنماؤں کو سیاسی قیدی قرار دیا۔