آئی پی ایل‘ کولکتہ نے دہلی کو ہرا دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے 13 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی ڈئیر ڈیولز کو 71 رنز سے شکست دے دی۔ سوموار کے دن دہلی نے ٹاس جیت کر کولکتہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نتش رانا کے 59 اور اندر رسل کے 41 رنز کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ راہول تیواتیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ جواب میں دہلی کی پوری ٹیم 14.2 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رشباپنت نے 43 اور گلین میکسول نے 47 رنز بنائے۔ کلکتہ نے سنیل نارائن اور کلدیپ یادیو نے 3,3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔