ایل سلواڈور : خاتون صحافی اغوا کے بعد قتل، نعش سڑک کنارے ملی

17 اپریل 2018

سان سلواڈور(آئی این پی)لاطینی امریکی ملک ایلسلواڈور میں ایک خاتون صحافی مردہ حالت میں پائی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لا پرنسا گرافیکا نامی گروپ کے ال اکونومستا نامی جریدے سے منسلک کارلا لیسیتھ ترکوائز کی نعش ان کے گھر سے اغوا کیے جانے کے بعد سان سلواڈور کے شمال مشرق میں واقع ایک شاہراہ کے کنارے سے ملی ۔بتایا گیا ہے کہ کارلا گزشتہ ہفتے کے روز سے لا پتہ تھیں ۔رومن کیتھولک بشپ ہوزے لوئس ایسکوبار نے اس قتل کی واردات کو عوام کے خلاف ایک حملہ قرار دیا ہے۔